. تحریر احمدیار
بچوں کے تربیت میں والدین کا کردار کلیدی ہے. موجودہ وبا کے دور میں والدین کی ذمہ داریوں میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ ان کے سامنے اب اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے کئیں نئے مسائل اور چیلنجز بھی ہیں ہ
پاکستان میں کرو نا مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور روزانہ 2 ہزار تک نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اگر چہ شروع میں حکومت نے سکول مئی میں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب حکومت نے سکول جولائی میں کھولنے کا اعلان کیا ہے.چونکہ جولائی میں شدیدگرمی ہوتی ہے اور مرض کے پھیلاؤ میں مزید تیزی ارہی ہے اس لئے لگتا یہ ہے کہ ستمبر سے پہلے سکولوں کا کھولنا مشکل ہے.
اتنے طویل عرصے تک بچوں کا بغیر پڑھائی کے گھر میں رہنا والدین کے لئے شدید مشکلات اوپریشانی کا سبب ہے.
ایسے حالات میں والدین کو اپنے بچوں کی صحت اور پڑھائی کے حوالے سے از سر نو منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ہ
زیل میں والدین کے لئے کچھ تجاویز ہیں جس پر کار بند رہ کے وہ بچوں کی پڑھائی اور صحت کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھا سکتے ہیں
موثر شیڈیول بنانا
والدین بچوں کے لیے نمازوں ,سٹڈی , کھیل, سونے جاگنے , ٹی وی دیکھنے کا شیڈول بنائیں. سٹڈی میں انفرادی ہوم ورک, انٹرنیٹ کا استعمال, ان لائن لرٹنگ ( آگر کوئی ہے), اور ٹی وی پر تعلیمی سلسلے کا وقت شامل ہو سکتا ہے. والدین اس حوالے سے عملی نمونہ پیش کریں خود بھی شیڈول کے مطابق کام کریں. اور اکثر اوقات بچوں کی مختلف سرگرمیوں میں خود بھی حصہ بنیں. لیکن خیال رہےکہ شیڈول زیادہ سخت نہ ہو بلکہ لچکدار ہو اور بچوں کی رائے سے بنا ہو
.
پڑھنے کے حوالے سے ان لائن مواد سے آگاہی.
پڑھنے کے حوالے سے ان لائن مواد سے آگاہی.
اکثر سکولوں میں نئے سیشن کا آغاز نہی ہوا. اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے فقدان کی وجہ سے اکثر بچوں اور اساتذہ میں رابطے نہی ہیں اس لیے پڑھائی کا عمل تقریباً رک گیا ہے.ایسے میں والدین کو ایسے مواد کا علم ہونا چاہیے جو بچوں کی پڑھائ میں معاون ثابت ہو. انٹرنیٹ پر اسطرح کا دلچسپ مواد بڑی مقدار میں موجود ہے. یونیسف نے پوری دنیا میں موجود ایسے موادکی نشان دہی اپنی ویب سائٹ پر کی ہے. والدین یونیسکو کے ویب سائٹ پر جاکر یہ مواد دیکھ سکتے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
آس کے علاوہ ایسی کئی آیپس موجود ہیں. جن پر پاکستانی نصاب سے متعلق ویڈیوز, جائزے اور بچوں کے لیے مختلف اسباق پر گیمز موجود ہیں.
والدین یہ ایپ اپنے بچوں کے لیے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں.
سکولوں سے موثر رابطہ
سکولوں نے اکثر بچوں کے لیے ہوم ورک اور پڑھنے کی دوسری سرگرمیاں بنائیں ہوئی ہوتی ہیں. اپنے بچوں کے ساتھ ان سرگرمیوں کو موثر طریقے سے انجام دینے کے لئے والدین کا سکولوں سے مسلسل رابطہ اور آگاہی ضروری ہے. تاکہ اس حوالے سے پیش آنے والی مشکلات والدین اور سکول مل کر بروقت حل کرسکیں.
والدین بحیثیت استاد.
اب چونکہ ایک طویل دورانیے کے لیے بچے گھر پر ہیں اور اللہ نہ کر یے کہ یہ دورانیہ مزید طویل ہو. اس لیے والدین کو چاہیے کہ نہ صرف استاد کے طور پر اپنا کردار ادا کریں بلکہ بحیثیت استاد چند ضروری معلومات جاننے کی کوشش بھی کریں یہ ضروری معلومات حکومت پاکستان کا نصاب, طریقہ تدریس, سٹڈی سیکلز, اور جائزے کے مختلف طریقے ہیں. ضروری نہی کہ والدین ان امور کے ماہر ہوں لیکن انکو ان امور کے بارے میں بنیادی معلومات ہوں. ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اگر والدین بچوں کے استاد بنے تو اسکا نعمالبدل کوئی نہیں.
online safety ان لائن سیفٹی
موجودہ وبا کے دور میں انٹرنیٹ کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے. خصوصاً نوجوان اب سکریں پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں.اس حقیقت نے کئی قسم کے صحت اور اخلاقی مسائل کو جنم دیا ہے۔ والدین اب مجبور ہیں کہ بچوں کو انٹرنیٹ کی زیادہ استعمال کی اجازت دیں کیونکہ وبا کے اس دور میں انٹرنیٹ پڑھنے کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے.
والدین اس حوالے سے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں جو مندرجہ زیل ہیں.
ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیاکے کے موثر استعمال پر بات کرنی چاہیے.
بچوں کے ساتھ کچھ وقت اکٹھے انٹر نیٹ پر گزارنا چاہیے.
خیال رہے کہ چھوٹے بچے زیادہ وقت سکرین پر نہ گزاریں یہ کسی طرح بھی بچوں کی صحت کے لئے ٹھیک نہی. اس کی بجائے ان کے لئے پرنٹڈ میٹریل , کتابیں اور رسائل پڑھنے کو دینے چاہیں. اس سے ہم ان کے سکریں ٹائم میں کافی کمی لا سکتے ہیں.
صحت
پاکستان میں جب پہلا کرونا کیس رپورٹ ہوا تو میڈیا پر طوفان برپا ہوا, اور 100 کیسوں پر لاک ڈاؤن شروع ہوا, سکول بند ہوگئے, لوگوں نے احتیاطی تدابیر شروع کردی.لیکن اب روزانہ 2 ہزار تک کیسز رپورٹ ہورہے ہیں. تو ہم نے احتیاط چھوڑ دی ہیں, حکومت نے لاک ڈاؤن تقریباً ختم کردیا ہے. ایسے میں والدین کی زمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں. والدین کو چائیے کہ بچوں کے لیے سماجی دوری اور صحت کے اصولوں جیسے ماسک پہننا, ہاتھ نہ ملانا, صابن اور سیینٹائزر کا استعمال کو جاری رکھیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکیں
ہمارے بچے ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارا مستقبل ہیں. ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہماری اولین ذمہ داری ہے.ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہ رہنے پائے.اس,سلسلے میں حکومت,اداروں اور
بہترین آغاز
ReplyDeleteزبردست. بالکل ٹھیک
ReplyDeleteBikl teek sir
ReplyDelete