احمدیار
پاکستان کے ا نگریزی کے نصاب 2020 میں اس مہارت کو writing competency اور اردو نصاب میں اس کو "لکھائی" اور "تخلیقی لکھائی" کے نام دئیے گئے ہیں۔ قومی نصاب میں اس مہارت کا مقصد بچے کے احساسات ، جذبات اور مافی آلضمیر کا خط ,کہانی مضمون، رپورٹ، شاعری ،پیراگراف یا کردارنگاری کی شکل میں دوسروں تک پہنچانا ہے۔ کوشش کیجاتی ہے کہ بچوں کی لکھائی رواں صحیح اور بامقصد ہو۔اور وہ رسمی اور غیر رسمی انداز تحریر کے فرق کو مد نظر رکھ کر قواعد اور ذخیرہ الفاظ کا استعمال کرسکیں.
تخلیقی لکھائی کی مختلف قسمیں کہانی (story writing ) خطوط نویسی مضمون نویسی، رپورٹ لکھنا، نظم لکھنا ،پیراگراف لکھنا روزنامچہ لکھنا وغیرہ ہیں.
آفاق کی انگلش سن کی کتاب میں ان مہارتوں کو Guided Writing اور Creative Writing کا نام دیا گیاہے ۔ اردو کی کتاب میں اس کے لیے "لکھیں" اور کچھ "نیا لکھیں" کے نام سے سرگرمیاں دی گئی ہیں۔
تخلیقی لکھائی یا Creative Writing بچوں کو سکھانے میں یہ بات مد نظر رکھنی چاہیے کہ اساتذہ اس کو تین درجوں میں سکھائیں۔ پہلے درجے میں وہ طلباء کو طریقہ کار کی ہ سکھائیں اور سمجھائیں۔ مثال کے طور پر کہانی لکھنے کا طریقہ کار کیا ہے یا مضمون کیسے لکھا جاتا ہے۔ دوسرے درجے میں اساتذہ بچوں کو نمونے کی کہانیاں، مضامین یا خطوط لکھوائیں یا سمجھائیں جیسے کسی جگہ پر مضمون، لالچی کتا یا اخبار کے ایڈیٹر کو خط ۔ بچے یہ نمونے دیکھ کر لکھنے کے طریقہ کار کو سمجھ جائیں گے اور وہ ہدایات کی روشنی میں اس قابل ہوجائیں گے کہ وہ خود کوئی تخلیقی مواد کسی موضوع پر لکھ سکیں۔
تیسرے درجے میں استاد بچوں کو سمجھائیں گے اور ان کو لکھنے کا ٹاسک دیں گے۔ مثال کے طورپر' لالچ بری بلا ہے" کی کہانی اپنے ماحول ، پڑوس یا علاقے سے ایک مثال لے کر لکھیں گے۔اس طرح بچے لالچ پر ماحول یا علاقے سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرکے نئی کہانی تخلیق کر سکیں گے۔تخلیقی لکھائی میں بچوں کے قواعد کی غلطیوں پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی بلکہ اظہار presentation skills اور تخلیقی صلاحیتوں کو زیادہ دیکھا جاتا ہے۔
ہمارے سکولوں میں اکثر براہ راست مضامین ،خطوط اور کہانیاں لکھوائی جاتی ہیں اور بچوں سے زبانی یاد کرائی جاتی ہیں اور پرچوں میں وہی کہانیاں یا مضامین دیئے جاتے ہیں سب بچے ایک جیسی کہانیاں لکھتے ہیں اور پھر اس کے نمبر دئیے جاتے ہیں۔جس سے رٹہ سسٹم کو فروغ ملتا ہے
تخلیقی لکھائی اور انشا پردازی کے لئے پاکستان کے قومی نصاب میں مجوزہ ضابطہ معیار
پیراگراف
آغاز ۔ ربط و تسلسل ۔ الفاظ کا چناؤ ۔ اختتام۔ املا۔ رموز اوقاف
درخواست نویسی
آغاز اور پتہ ۔ القاب وآداب ،مدعا۔اختتام درخواست کنندہ کا نام و پتا، تاریخ ، املا۔ رموز اوقاف
کہانی نویسی
پلاٹ / ابتدا۔ موضوع سے مطابقت ۔ نکتہ عروج و دلچسپی۔ ربط و تسلسل ۔ اختتام / اخلاق
(نوٹ۔ یہ مضموں خاص طور پر پاکستان کے سکولوں کے اساتذہ کے رہنمائ کے لیے لکھا گیا ہے)
مزید جانیے http://anqasha.blogspot.com/2010/06/blog-post_20.html?m=1
Comments
Post a Comment