تحریر
ٓاحمدیار
کلاس روم کے اندر بچو ں کی پڑھنے کی مہارت بہتر بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم ان کو صحیح تلفظ(pronunciation)اور ادائیگی نئ حروف کی پہچان( New Vocabulary) اور متن کی تفہیم(Reading Comprehension) سمجھا سکے۔
پڑھنے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے مندرجہ زیل باتیں ضروری ہے
پڑھنے سے پہلے کی سرگرمییاں تاکہ بچہ پڑھنے کی طرف رارب ہو سکے۔
1۔بچوں سے کہیں کہ 3 یا 4 منٹ کے لیے مطلوبہ پیراگراف خاموشی کے ساتھ پڑھ لے(silent Reading) اور نئے یا مشکل الفاظ کے نیچھے لکیر کھینچ دیں۔
یا۔
2۔موضوع سےمتعلق سوال پوچھ لیں۔
یا
3۔سبق کی تصویر سے متعلق سوالات پوچھ لیں
پڑھنے کے دوران کیا کرنا چییے
جب پڑھنے کا عمل شروع ہوجائے تو معلم کو ۔خود بطور نمونہ خود پڑھنا چایئے۔
الفاظ کے اتار چڑھاو کا خیال کرنا چایئے۔
بلند اوز سےپڑھنا چاہئیے۔
الفاظ بولنے کی رفتار کم رکھنی چایئے۔
اپنے بدن بولی یا جسمانی اشاروں کا استعمال کرنا چاہیے۔
مکالمے کو مکالمے کی شکل میں،کہانی کو کہانی کی، مضموں کو مضمون کی اور ڈرامے کو ڈرامے کی شکل میں اور نظموں،نعتوں اور حمدوں کو اگر ہوسکے تو سر میں پڑھنے چاہیے۔اس حوالے سے یوٹیوب اور جدید اپس(Apps) سے مدد لینا چاہیے ۔
گوگل لینز ترجمے اور صحیح ادائیگی میں ہماری مدد کرسکتی ہے
مشکل اور نئے الفاظ کو باربار پڑھنا چائیے۔
معلم کے پڑھے کے بعد ایک یا دو طالب علم پوری عبارت پڑھ لیں جبکہ اکثر بچے تھوڑی تھوڑی عبارت پڑھ لیں تاکہ اکثر بچے پڑھنے کے عمل میں حصہ لے سکیں۔اور کوئ بچہ بھی پڑھنے کی عمل سے محروم نہ رہیں
اس کے بعد کچھ منٹ کے لیے مطلوبہ عبارت جوڑوں کی شکل میں بچے ایک دوسرے کو سنائیں۔آخر میں کچھ منٹ کے لیے سب بچوں کو با اواز بلند پڑھنا چاہیے(loud Reading) اس سرگرمی سے سارے بچے پڑھنے کے عمل میں حصہ بھی لیں سکیںگے اور انکی اچھی طرح پڑھنے کی مشق (Reading Practise) بھی ہوجائے گی۔
معلم لسانیات( language Teacher) کے لیے ضروری ہے کہ وہ پڑھنے کے عمل کے دوران گرائمر یا لکھنے کی وضاحتوں پر زیادہ وقت ضائع نہ کریں
نیا زخیرہ الفاظ بورڈ پرلکھیں یا فلیش کارڈز دکھائے۔
تفہیم کے سوالات پوچھے۔(کتاب سے اور اس کے علاوہ بھی)
سمری یا خلاصہ بیان کریں۔
جو ہوم ورک دیا جائے وہ بھی پڑھنے سے متعلق ہو۔
(پڑھنے کی مزہد طریقہ تدیس کے لئے قومی نصاب برائے اردو اور انگریزی کا مطالعہ کریں)
Comments
Post a Comment