کلاس روم میں اردو اور انگریزی بول چال کو کیسے بہتر بنایا جائے

 


اردو اور انگریزی  بول چال oral communication Skills کو بہتر بنانے کے لیے

اردو قومی نصاب میں اس کے لیے دو مہارتیں ہیں  پولنا اور تقریر جبکہ انگریزی کی  نصاب 2020 میں  اس کو oral communication skill کا نام دیا گیا ہے۔ 

 بولنے کی مہارت کو کتاب میں کیسے پڑھایا جائے۔      

درسی کتابوں ہا نصاب میں اس کا مقصد بچے کی بول چال کے تقاضوں ( لہجے،تلفظ اور ادائیگی) کو بہتر بنانا اور اردو میں بیان کردہ ہدایات،تقاریر،گفتگو اور تصورات کو سن کر مفہوم کو سمجھنا ہے۔

افاق اردو میں اس مہارت کانام "بات سے نکلے بات "اور آفاق انگلش میں phonic Practise اور listening and Speaking ہپے۔

  کتاب کی اس حصے میں آکر استاد ہا معلم ایسا ماحول  بنایے گا جس میں بچہ بول چال پر مجبور ہو۔ 

مکالموں dialogues  کو یاد کرانے میں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اساتذہ پیریڈ کے شروع میں ا نفرادی طور پر اور جوڑوں میں یاد کرا نے کےلیے وقت دیں گے۔ 

اس مشق کے دورا ن اساتذہ کلاس روم میں چکرلگایئں گے ۔ اگر انفرادی طور پر کسی بچے کو کسی لفظ میں مسلہ ہے تو اس کے سمجھنے میں اس کی مدد کرے۔

اس کے بعد دو دو بچو ں کو کلاس کے سامنے بلا کر مکالمے عملی مظاہرہ کرواسکتے ہیں ۔ 

یہ بات یاد رکھنا چاہیئے کہ oral communication کی مشق کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ گرامر ، لکھائی یا دوسرے مہارتوں پر زیادہ  بحث نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں یہ بات بھی مدنظر رکھنی  چاہیئے کہ کلاس روم کے تمام طلبہ بول چال میں حصہ لے۔ اس کے علاوہ بچوں کو مختلف موضوعات پر presentations  دینے چاہئیں تاکہ ان کی   بول چال اور کسی موضوع پر اظہار رائے کی صلاحیتیں پہتر ہو سکیں ۔ہوم ورک دیتے وقت خیال رکھنا چاہئے کہ   بات سے بات یا Oral communication  میں ہوم ورک بھی اسی مہارت سے متعلق ہو۔

Comments